Skip to main content
Islam and God-Centricity (Islam aur khuda-markaziyyat): A Theological Basis for Human Liberation (Urdu Edition)

Islam and God-Centricity (Islam aur khuda-markaziyyat): A Theological Basis for Human Liberation (Urdu Edition)

Current price: $15.99
Publication Date: July 30th, 2022
Publisher:
Sajjadiyya Press
ISBN:
9781999862190
Pages:
280
Usually Ships in 1 to 5 Days

Description

یہ کتاب 'اسلام اور خدا مرکزیت' کے عنوان سے ان سلسلہ وار لیکچرز کا پہلا حصہ ہے جس میں انسانی آزادی کے حوالے سے اسلام کے بنیادی پیغام ، اور انسانی زندگی کے مقصد اور اس سے وابستہ مذ ہب کے کردار کو ایک نئے علمی و فکری تجزیہ کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے ۔ سلسلہ وار لیکچرز کا یہ سلسلہ اس لحاظ سے نہایت اہم ہے کہ یہ قرآن کے نظریہ انسانیت کو علمی و منطقی دلائل کی روشنی میں پیش کرتا ہے تاکہ اس عظیم روحانی فیض اور مقصد زندگی کو عام کیا جا سکے جسے قرآن اپنے پیغام میں 'خدا مرکزیت' کے نام سے پیش کرتا ہے اور جو انسانیت کا آخری نکتہ تکمیل ہے ۔ مصنف کی یہ کوشش ہے کہ وہ مذہب کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں 'انسانی ارتقاء اور نشوونماء' کے اہم فلسفیانہ فکر کو عقلی و نقلی دلائل کی روشنی میں دنیا کے سامنے عام کیا جائے، جسے عقلاء، حکماء اور صوفیاء کی تعلیمات میں مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ مصنف نے قرآن کے دائرہ میں رہتے ہوئے یہ ثابت کرنے کی بھی کوشش کی ہے کہ مذہب کی رو سے انسان انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر ایک مسلسل حرکت سے عبارت ہے جس میں کوئی ٹھہراءو

اور جمود نہیں ۔ یہی مسلسل حرکت اسے انسانیت کے اعلیٰ فکر سے آشنا کرتی اور اس کی تکمیل کی آخری منزل تک پہنچاتی ہے جو اس کے لیئے مقدر ہے ۔ چونکہ حرکت و ترقی کے اس عمل کے لیئے کوئی انتہاء نہیں ۔ مرور زمانہ کے ساتھ اس کا اجراء کبھی بھی تعطل اور جمود کا شکار نہیں ہوتا ۔ اس لیئے ضروری ہے کہ مذہبی تعلیمات بھی حرکت کے اس دائمی تسلسل کا ساتھ دیں اور نئے حالات کے تقاضوں کی روشنی میں مناسب رہنمائی فراہم کرتی رہیں تا کہ انسان اور معاشرہ دونوں الیہی تعلیمات سے محروم نہ رہ سکیں ۔ اور یوں انسان کی مادی ترقی کے ساتھ اس کی روحانی ترقی کا سفر بھی اسی حرارت سے جاری رہ سکے ۔ اس طرح مذہب ایک موءثر عنصر کی حیثیت سے دہرے کردار کا حامل ہے ۔ پہلی حیثیت میں یہ ایک علت اور سبب ہے، جب کہ دوسری حیثیت کے اعتبار سے یہ اثر آفریں ہے ۔ یعنی یہ انسان کی ترقی اور نشو و نماء پر اثر انداز ہوتا اور یوں رہنمائی کی صورت میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتا ہے